طالبان کے ساتھ جھڑپ غلط فہمی کے باعث ہوئی، ایران

4  دسمبر‬‮  2021

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرحد پر طالبان کے ساتھ جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی پیدا ہوئی، جس کے باعث سرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب سرحد پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ایران اورافغانستان کی فورسز کی سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغانستان کے علاقے میں آنے پرفائرنگ کی تھی، جس کے بعد جواباً ایرانی فورسزنے طالبان فورسز پر شیلنگ کی تھی۔

دونوں ممالک کی جانب سے تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved