پاکستان میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا، عالمی مارکیٹ میں مہنگا

4  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی آج فی تولہ 600 روپے کمی ہوئی ہے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 600 روپے کمی سے ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مسلسل دو روز کمی کے بعد 11 ڈالر بڑھ گئے، جس کے بعد نرخ 1784 ڈالر پر آگئے۔ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.20 ڈالر اضافے سے 22.56 ڈالر پر آگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved