پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

4  دسمبر‬‮  2021

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 2022-2024  کے لئے پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کونسل کے لئے انتخابات 29 نومبر سے 2 دسمبر تک دی ہیگ میں منعقد ریاستی جماعتوں کی کانفرنس کے 26ویں اجلاس کے دوران ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان  کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا فعال رکن ہے۔

پاکستان تنظیم کے مقاصد کی تکمیل کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی 41 ارکان پرمشتمل ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہونا پاکستان کے مثبت کردار کا ثبوت ہے۔ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا بنیادی پالیسی ساز ادارہ ہے اور ایگزیکٹو کونسل کنونشن کے مؤثر نفاذ اور اس کی تعمیل کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 1997 سے ایگزیکٹو کونسل کا رکن ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سی ڈبلیو سی کے مقاصد کی تکمیل کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور اپنی متعلقہ سہولیات پر او پی سی ڈبلیو کے معمول کے معائنے کی باقاعدگی سے میزبانی کرتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved