پاک،ویسٹ انڈیز ہوم سیریز، اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت

4  دسمبر‬‮  2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز  میں ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2500 روپے جبکہ ون ڈے میچز میں قیمتیں 100 سے 1000 روپے رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق میچ کے ٹکٹ www.bookme.pk پر بک کرائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ 3137786888 0092 پر کال کرکے بھی بک کیے جاسکتے ہیں۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ، قومی شناختی کارڈ اور نادرا سے جاری کردہ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ درکار ہوگا،18، 20 اور 22 دسمبر کو تین ون ڈے میچ شیڈول ہیں، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ون ڈے میچز میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی شرح 100 روپے ہے، فرسٹ کلاس انکلوزر کا ٹکٹ ڈہائی سو روپے کا ہوگا، پریمیم میں 5 سو اور وی آئی پی انکلوزر کا ٹکٹ ایک ہزار میں دستیاب ہوگا، شائقین کو کوویڈ19 پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اسٹینڈ میں فیس ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved