مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیاں جاری رہتیں تو آج ملک تباہی کے دہانے پر ہوتا، حماد اظہر

4  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ قومی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔

آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ بین الاقوامی منڈیاں ہیں جہاں پر مہنگائی ہے اور یہ پوری دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ ہی معیشت کے حوالے سے غلط بات کی ہے اور اب بھی وہ معیشت کے حوالے سے غلط کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور پاکستانی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے۔ پانچ فیصد شرح نمو کا مطلب ہے کہ بے روزگاری میں کمی ہورہی ہے اور معیشت ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی۔

اپوزیشن لیڈر کی مہنگائی کو لیکر حکومت پر تنقید کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اور اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved