اٹھارہویں ترمیم کے نام پر سندھ کا پیسہ کرپٹ لوگ کھا رہے ہیں، مراد سعید

4  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کے نام پرسندھ کا پیسہ کرپشن کی نذرہو رہا ہے۔

کراچی – (اے پی پی): مرادسعید نے دورہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن کوکسی بھی کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا گیا، سندھ میں افسوسناک واقعات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اصل چہرہ دکھانے والوں کوقتل کردیا جاتا ہے، ناظم جوکھیو کوسندھ حکومت کا چہرہ بے نقاب کرنے پرقتل کیا گیا، سندھ میں وڈیروں کیخلاف جو کھڑا ہوتا ہے اسے قتل کردیا جاتا ہے ، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہیں ، کورونا وبا کے دوران فرزند زرداری نے راشن کے بجائے بھاشن دئیے، وفاق کوئی کام کرتا ہے توسندھ حکومت 18 ویں ترمیم لے آتی ہے ۔

 

 

سندھ حکومت سے نالوں کی صفائی کا پوچھیں تو کہتے ہیں کہ زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے

مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری بتائیں انہوں نے صحت کیلئے کیا کیا ، اسمبلی میں سوال پوچھتا ہوں توفرزند زرداری واک آؤٹ کرجاتے ہیں ، سندھ میں مریضوں کولے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں ، سندھ کے اسکولوں میں اساتذہ نظرنہیں آتے ، سندھ کے اداروں میں جرائم پیشہ افراد کوبھرتی کیا گیا ، سندھ میں تعلیمی اداروں کے ڈیسک پربھی کرپشن کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے نالے توصاف ہونہیں رہے ، سوال پوچھیں تو کہتے ہیں زیادہ بارش آتا ہے توزیادہ پانی آتا ہے، سندھ حکومت وفاقی ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹر،ویکسین تک دستیاب نہیں ، کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، 18 ویں ترمیم،این ایف سی کے نام پرپیسہ کرپشن کی نذرہو رہا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کرپشن کے سہولت کار ہیں ، سندھ حکومت جرائم کے لیے پولیس کااستعمال کرتی ہے ، ہمارے کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی کسی جرم میں ملوث نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved