سود ایک ایسی بیماری ہے جو امیر کو امیرتر اور غریب کو غریب تر بناتی ہے، ترک صدر

5  دسمبر‬‮  2021

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ معیشت  میں مندی کے باوجود کل بھی شرح سود کم رکھی، آج بھی کم رکھیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اردوان کی جانب سے سود کی شرح میں کی گئی کمی کی وجہ سے گزشتہ ماہ کے دوران لیرا کی قیمت میں تقریباً 30 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اردوان نے مشرقی شہر سیرت میں اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا، انشاءاللہ، ہم قیمتوں اورغیر ملکی زرِمبادلہ کی شرحوں میں تمام اتار چڑھاو کو قلیل مدت میں مستحکم کر دیں گے

انہوں نے کہا، کل بھی شرح سود کم رکھی، آج بھی کم رکھی ہےاور کل بھی کم رکھیں گے۔ میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا کیونکہ سود ایک ایسی بیماری ہے جو امیر کو مزید امیر اور غریب کو غریب تر بنادیتی ہے۔اردوان نے کہا کہ برآمدات، کریڈٹ، ملازمتوں اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے سود کی شرح میں کمی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں بڑھتی مہنگائی، کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔رپورٹس کےمطابق رواں سال اب تک ترکی کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے 40 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ میں لیرا کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ملک کی خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved