این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، اعجاز چوہدری

5  دسمبر‬‮  2021

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن  سیاسی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، آج 20 فیصد سے بھی کم ووٹ کاسٹ ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پارٹی ووٹرز کو گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، ہم نے اپنے ووٹرز کو آج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ این اے 133 لاہور میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار اور ان کی اہلیہ کو کورنگ امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پہلے ریٹرننگ افسر، پھر ایپلیٹ ٹریبونل اور  پھر لاہور ہائیکورٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

 یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز سے قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

اس سے پہلےاعجاز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، لاہور میں این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں خواتین کو قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ کے بدلے پیسے دیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved