افسوسناک واقعہ، معمولی تنازع پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا قتل

5  دسمبر‬‮  2021

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

 اسسٹنٹ کمشنر جھنگ وہ اپنے آبائی گھر چک 237 میں آئے ہوئے تھے کہ رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول اسسٹنٹ کمشنر کا اپنے چچازادبھائیوں سےسیوریج کا تنازعہ چل رہاتھا، عمران جعفر کو مبینہ طور پر ان کے کزن سہیل اور دیگر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ عمران جعفر کی کزن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس سے مقتول پر فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھوانہ منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سےاسسٹنٹ کمشنر جھنگ کےجاں بحق ہونےپر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعے سے متعلق آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب چنیوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل پر ڈی پی او جھنگ موقع پرپہنچے، انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ اور جائے وقوع کا جائزہ لیا، ڈی پی او نے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور انہیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved