حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

5  دسمبر‬‮  2021

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133  میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا تاہم اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار حصہ لے رہےہیں تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور  رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں جو انتخابی نتائج مرتب ہونے تک فعال رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved