کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک

5  دسمبر‬‮  2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوئی ان ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی ہے ،کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی ہے، کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے لیے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،تنقید کے ساتھ اصلاح کی بھی ضرورت ہے ،ایکسپورٹ 3 گناہ بڑھ رہی ہے ،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ تیل کی طلب و رسد میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس تنقید کے سوا حل ہو وہ بتائیں ،سابقہ حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرضے لئے ہیں اورحکومت کی توجہ قرضوں کی واپسی پر بھی ہے۔
اس سے قبل پرویز خٹک نے پشاور کینٹ میں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کینٹ ایریاء میں ہائی رائیز بلڈنگ بنانے کی اجازت نہیں تھی، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ طویل کوشش کے بعد پشاور کینٹ میں ہائی رائز بلڈنگ کی اجازت ملی، دنیا ترقی کر رہی ہے لیکن ہم نے پابندیاں لگائی ہیں۔
دوسری طرف آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا جلاس مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، اور لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کیں۔ جو کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved