عرب فوجی اتحاد کی یمن میں کاروائی، حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

5  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمنی شہر صنعا میں فوجی کاروائی میں حوثی باغیوں کے اسلحے کا بڑا ذخیرہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے ہتھیاروں کے زیر زمین گوداموں پر حملے کئے گئے، جہاں سے دیگر محاذوں پر لڑائی کیلئے اسلحے کی سپلائی کی جاتی تھی، ترجمان کے مطابق حملے میں اسلحہ ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کے مطابق حملوں میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پیشگی اختیار کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ 3 روز کی کاروائیوں میں عرب فوجی اتحاد کی جانب سے مختلف کاروائیوں میں 200 سے زائد حوثی باغیوں کی ہلاکت اور درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved