ترک صدر پر بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

6  دسمبر‬‮  2021

ترکی کے مشرقی علاقے میں صدر طیب اردوان کی عوامی تقریب میں تعینات پولیس آفیسر کی گاڑی سے بم برآمد ہوا ہے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق یہ بم پولیس آفیسر کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جنہیں ترک صدر کی کھلے مقام پر ہونے والی عوامی تقریب میں سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے  نصیبین شہر میں ہوئی، جو شام کے ساتھ سرحدی علاقے کی حدود میں آتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس آفیسر کو 200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے تقریب میں پہنچنا تھا، جہاں ترک صدر نے عوامی تقریب سے خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کی  نشاندہی کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔

حکومتی پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ عوامی ردعمل اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واقعے کی معلومات جاری کرنے میں تاخیر برتی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved