سری لنکاکے مقتول شہری پریانتھا کمارا کی میت آج کولمبو روانہ کردی گئی ہے۔
سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو روانہ کیا۔ ی میت لے جانے کیلئے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے پریانتھاکی میت پر پھول رکھے۔
سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت لاہور سے سری لنکا روانہ: پریانتھا کمارا کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا
وزیراعلی @UsmanAKBuzdar کی ہدایت پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو روانہ کیا pic.twitter.com/Fumt9XgEAf— PTI (@PTIofficial) December 6, 2021
آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وفد نے جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کی قیادت میں سری لنکن ہائی کمیشن جا کر سانحہ سیالکوٹ پر تعزیت کی۔ وفد نے سری لنکن ہائی کمشنر کو بتایا کہ اس واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے، جس کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں۔ وفد نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے سر لنکن حکام کو یقین دلایا کہ مجرمان کو کڑی سزا دی جائے گی۔
اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں، امید ہے ذمہ داران جلد کٹہرے میں ہوں گے۔
مقتول فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی میت سری لنکن ائیر لائن UL-186 کے ذریعے کولمبو روانہ کی گئی، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔