مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تین چار مہینوں میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی باعث مہنگائی بھی کم ہو جائے گی۔
آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور ماہر معاشیات نہیں ہیں، اسلئے ان کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کی آپ پر اسٹمپ لگ جائے تو دیگر بینک بھی آپ کو قرضہ دینے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ مہنگائی صرف روپے کی قدر میں کمی وجہ سے نہیں ہوئی، اس کی اور بھی وجوہات ہیں، انہوں نے کہا کہ تین چار ماہ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔
#Live: Adviser on Finance @shaukat_tarin talking to media in Peshawar https://t.co/wEzSuQawLi
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 6, 2021
عمران خان آئی ایم ایف جانا نہیں چاہتے تھے، انہیں جانا پڑا
مشیر خزانہ نے حکومت کے ابتدائی ایام کی معاشی مشکلات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو عمران خان سعودیہ، چین، امارات اور قطرگئے، حالانکہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں کبھی کسی سے نہیں مانگوں گا، لیکن انہیں مانگنا پڑا، کیونکہ قرض دینے کیلئے 28 ارب ڈالر لانا تھا، قرضوں کی ادائیگی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔