پی ڈی ایم نے اپنا لانگ مارچ، مہنگائی مارچ تک محدود کر دیا

6  دسمبر‬‮  2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ 2022ء کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ 2018ء کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، جس کے نتیجے میں یہ  حکومت وجود میں آئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا  23 مارچ کواسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کیلئے صوبائی سطح  پر پی ڈی ایم کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک نمائندہ سیمینار بھی ہوگا جس کیلئے وکلا برادری سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

سانحہ سیالکوٹ کے متعلق ان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی، کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں پہنچتا، آئندہ اس قسم کےواقعات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

ماضی میں کئے گئے استعفوں کے وعدوں کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن  کا کہنا تھاکہ اسمبلیوں سے استعفوں کے کارڈ کا فیصلہ پی ڈی ایم  اپنی مرضی سے کرے گی، تحریکوں میں حتمی فیصلے نہیں دئیےجاسکتے۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک اورسوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سربراہی نہیں چھوڑ رہا، میڈیا غلط خبریں چلا رہے۔

پریس کانفرنس سے قبل پی ڈی ایم میں موجود جماعتوں کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ کیا، جس کی مسلم لیگ ن کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ استعفوں پر ڈیڈلاک کے ساتھ ہی لانگ مارچ کا فیصلہ موخر کر کے مہنگائی مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved