متحدہ عرب امارات کے مشیر قومی سلامتی کی ایرانی صدر سے ملاقات

6  دسمبر‬‮  2021

متحدہ عرب امارات کے مشیر قومی سلامتی شیخ طہنون بن زید النہیان نے پیر کے روزایرانی دارالحکومت تہران میں صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے، باہممی دلچسپی اور دیگرعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں شیخ طہنون نے اپنے ایرانی ہم منصب علی شمخانی سے بھی ملاقات کی ہے۔

ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ شیخ طہنون کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تازہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ایران کے عالمی طاقتوں کے 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایران کےایٹمی پروگرام کے باعث دونوں ممالک میں تناؤ بھی پایا جاتا ہے۔

اسرائیل نے ایران کی ایٹمی پروگرام میں اضافے کی صورت میں فوجی کاروائی کی دھمکی دے رکھی ہے، اور اسی کے تناظر میں اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں، جس میں متحدہ عرب امارات نے بھی حصہ لیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایران کے نائب وزیرخارجہ اور اعلیٰ جوہری مذاکرات کارعلی باقر کنی نے  بھی ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved