وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سانحہ سیالکوٹ پر تعزیت

7  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما سے ملاقات کی ہے،  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): آج کی ملاقات میں حکومتی وفد نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما سے سری لنکا کے شہری کے ساتھ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سری لنکا کے ہائی کمشر کو سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، اور بتایا کہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں تمام مکتبہ فکر کے افراد کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سری لنکا کے ہائی کمشنر کو بتایا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved