افغان فوج کی اچانک شکست نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا، امریکی وزیر دفاع

29  ستمبر‬‮  2021

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سینیٹ کی کمیٹی برائے آرمڈ فورسز کے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا “حقیقت یہ ہے کہ افغان فوج کئی علاقوں میں ایک فائر کئے بغیر شکست کھا گئی، اس کے علاوہ دعوے کرنا بددیانتی ہو گی۔ افغان فورسز کی اچانک پسپائی نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے”

لائیڈ آسٹن نے ایک لاکھ 24 ہزار افغان شہریوں کے انخلاء پر امریکی انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی، کمیٹی میں امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والوں، کابل بم دھماکے اور ڈرون حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ لائیڈ آسٹن نے 20 سالہ جنگ میں میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور دیگر اہم غلطیوں کا اعتراف بھی کیا۔

کمیٹی کے رکن شامل ری پبلکن کے رہنما سینیٹر جیمز نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ جس طرح 20 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا ہے اس کو ہمارے ناقدین شرم ناک کہتے ہیں، بائیڈن نے ملٹری قیادت کے مشوروں کو نظرانداز کیا جس سے نقصان ہوا۔

امریکی فوج کے حوالے سے نگرانی اور دیگر دفاعی امور کی مانیٹرنگ کرنے والی ایوان کی کمیٹی 2 روزہ اجلاس میں ری پبلیکنز سینیٹرز کی جاب سے لائیڈ آسٹن، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف جنرل مارک ملی ، جنرل میکنزی سمیت دیگر دفاعی عہدیداروں سے بھی سخت سوالات کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ اس کمیٹی کے ری پبلیکنز سینیٹرز بھی  20 سالہ جنگ کے خاتمے پر ہونے والے بھاری نقصان کاذمے داربائیڈن انتظامیہ کو سمجھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved