پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ صرف کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے، شیخ رشید

7  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ صرف کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے، ابھی 4 ماہ باقی ہیں، ان سے 3 ماہ بعد بات کروں گا، امید ہے حکومت 4 ماہ تک مہنگائی کنٹرول کر لے گی۔

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے  23 مارچ کا انتخاب کیا ہے، جو  یوم پاکستان کے طورپر منایا جا تا ہے ، انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں اور سامان حرب کی نقل و حمل کیلئے  23 مارچ سے چند روز قبل ہی بعض راستے بند کرنا پڑتے ہیں اس لئے اپوزیشن لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جلسے جلوس سب کا حق ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں،امید ہے کہ حکومت چار ماہ تک مہنگائی کو کنٹرول کر لےگی۔

سانحہ سیالکوٹ سے ملک کی بدنامی ہوئی

سانحہ سیالکوٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم سب اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ سے ملک کی بدنامی ہوئی،  واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں نہ صرف پولیس کے مورال کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ ان طاقتوں اور میڈیا ہاؤسز کی بھی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو انتہا پسندی کو ہوا دیتے ہیں۔ ساری قوم مل کر انتہا پسندی کاقلع قمع کرنے کا عہد کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  میڈیا ہاؤسز دہشت گردی اورانتہا پسندی میں ملوث لوگوں کی بات کو پیش نہ کریں تو یقین ہے کہ ملک بہتری کی طرف جائے گا۔

کوئی نگران حکومت نہیں آئے گی

ا یک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی نگران حکومت نہیں آئے گی،  حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور پاکستان میں جمہوری عمل آگے بڑھے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved