رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

7  دسمبر‬‮  2021

وفاقی حکومت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط ارسال کر دیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس زیر سماعت ہے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر رانا شمیم بیرون ملک روانہ ہو جاتے ہیں تو عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھیں گے۔اس لیے آئندہ سماعت سے قبل ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی مکمل کی جائے۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت میں رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ اصل بیان حلفی رانا شمیم کے نواسے کے پاس ہے، ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے  استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی لینے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیں، جسے جسٹس اطہر من اللہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہر نہیں جا سکتے، اگر 13 دسمبر سوموار تک بیان حلفی نہ آیا تو فرد جرم عائد کر دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved