صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے خواتین اور خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔
آج ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے باہنر افراد کی تعداد بڑھانا ہوگی، اور اس کیلئے نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خصوصی افراد اور خواتین کو ہنر مند بنانے پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ملک میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ
بریفنگ میں چیئرمین نیوٹک، سید جاوید حسن، اور ٹیوٹا کے صوبائی سربراہان کی شرکت
صدر مملکت کو نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر بریفنگ pic.twitter.com/6mYzuc0MGL
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 7, 2021
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد ملکی آبادی کا 12 سے 14 فیصد حصہ ہیں، خواتین اور خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کیلئے ہنر مند بنانا ہوگا۔ باہنر افرادی قوت تیار کرنے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ روابط ضروری ہیں ۔ نوجوانوں کو باہنر بنانے سے ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
بریفنگ میں چیئرمین نیوٹک ، سید جاوید حسن ، اور ٹیوٹا کے صوبائی سربراہان سمیت دیگر کمپنیوں کے آفیشلز نے شرکت کی، اور صدر مملکت کو نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔