وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دین کا نام لے کر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
آج اسلام آباد میں سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن میجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز اور آنجہانی پریانتھا کمارا کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے، اور فیصلہ کر بیٹھا ہے ، کہ ہم نے اب سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات نہیں ہونے دینے۔
LIVE #APPNews : Prime Minister Imran Khan addressing condolence reference for the Sri Lankan national Priyantha Diyawadana at Prime Minister’s Office @PakPMO #Islamabad https://t.co/EgkAqCUptX
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) December 7, 2021
انہوں نے کہا کہ کسی کو کافر کہنے کا ہمیں کوئی حق نہیں، یہ فیصلہ ہم نہیں کرسکتے، یہاں لوگوں پر توہین کے الزامات لگا کر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، نہ اسے وکیل ملتا ہے نہ کوئی جج اس کیس کا فیصلہ کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی نے دین کا نام لے کر یا نبی ﷺ کا نام لے کر کسی پر ظلم کیا تو اسے نہیں چھوڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالر پریانتھا کے خاندان کیلئے جمع کیا ہے، جو انہیں دیا جائے گا، اور پریانتھا کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ بھی دی جائے گی۔