سعودی وزارت دفاع کے مطابق ایران نواز حوثی ملیشیاء نے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کیا ہے، جسے فضاء میں ہی ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ ایران نواز حوثی ملیشیاء کی جانب سے یہ حملہ پیر کی شام کو کیا گیا، جسے سعودی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فضاء میں ہی ناکارہ بنا دیا، بیان کے تباہ شدہ میزائل کی باقیات رہائشی علاقوں بعض رہائشی علاقوں پر گریں لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
الدفاع الجوي السعودي يعترض صاروخا بالستيا أطلق باتجاه #الرياض. pic.twitter.com/Qj92RpjKnS
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) December 6, 2021
عرب فوجی اتحاد کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیاء نے سول تنصیبات اور عام شہریوں کو منظم اور دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، جو بنیادی انسانی اصولوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان اور امریکہ کی مذمت
ریاض پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل حملہ قابل مذمت ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کیلئے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں سفارتی حل کی پیش رفت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ریاض پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اورسعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔