ملک عدنان نے کہا ہے کہ میری کوشش تھی کہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوجائے جس سے ملک کا نام خراب ہو۔
آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے بعد ملک عدنان کے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ اس دن میرا یہی جذبہ تھا، یہی کوشش تھی کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، میں چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے جس سے ملک کا نام خراب ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید یہ قتل اب قوم کیلئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو، اور یہ واقعہ پورے پاکستان کی سوچ کو بدل کر رکھ دے، کیونکہ سوچ بدلے گی تو آنے والی نسلوں کی بہتر پرورش ہو سکے گی۔
اس قبل انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اور آنجہانی پریانتھا کمارا کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں انہیں وزیراعظم نے تعریفی سند پیش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک عدنان نے جس طرح جان بچانے کی کوشش کی اس پر فخر ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI awarded a certificate of appreciation to #MalikAdnan for the valour he showed to shield #PriyanthaDiyawadana against mob in #Sialkot. pic.twitter.com/TfbiQO6OBz
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 7, 2021
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کی بہادری اور جوانمری پر ان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا ہے، جو انہیں 23 مارچ 2021ء کی تقریب میں دیا جائے گا۔