فواد چوہدری کا مریم نواز اور حمزہ شہبازکے گانوں پر دلچسپ تبصرہ

7  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جنید صفدر کی پاکستان میں شادی کی تقریبات کے دوران مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں جب صحافی نے ملکی سیاسی صورتحال میں مریم اور حمزہ کے گانوں پر ردعمل دینے کو کہا تو فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اور حمزہ  کے گانے سن کر بہت اچھا لگا،  شادی کی اور نجی محفلوں میں جب کاندان بیٹھتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، کیونکہ نارمل پاکستان ایسا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل صحیح تھا، ہمارا بھی ان کے ساتھ صرف سیاسی اختلاف ہے، انہیں اپنی خوشیاں مبارک ہوں۔ ہمارا ان سے صرف یہ اعتراض ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں، بس وہ واپس کر دیں، اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved