سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عمان کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کا استقبال ان کے ہم منصب ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نےکیا۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد نے عمان کا دورہ کیا تھا، انہوں نے مسقط میں سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی حکومت نے پیرکو جاری کئے گئے بیان میں کہا تھاکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عمان کے بعد متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اورکویت سمیت خلیجی ریاستوں کا سرکاری دورہ شروع کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوروں کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معاہدات پر دستخط کئے جائیں گے۔