بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اور ان کی فیملی سمیت 14 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ تین شدید زخمیوں کو ضلع نلگرس میں ولنگٹن کنٹونمنٹ کے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بپن راوت، اہلیہ اور انکی فیملی کے علاوہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹس، سیکیورٹی کمانڈوز سمیت دیگر دفاعی حکام سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی اس حادثے کی تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
An IAF Mi-17V5 helicopter, with CDS Gen Bipin Rawat on board, met with an accident today near Coonoor, Tamil Nadu.
An Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اور متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔