عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ہماری پالیسیاں سب سے بہتر تھیں، وزیراعظم

8  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے مانا کہ پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے خود کو کورونا وائرس کی وبا کی مشکل صورتحال سے نکالا۔

آج گورنر ہاؤس پشاور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی، لیکن اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے خود کو کورونا وائرس کی وبا کی مشکل صورتحال سے نکالا اور بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان نے اپنے لوگوں اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔

احساس راشن پروگرام سے 53 فیصد آبادی مستفید ہو گی

احساس راشن پروگرام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء سے شہریوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پر30 فیصدرعایت ملے گی، احساس راشن پروگرام کی کل لاگت 120ارب روپے ہے، پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان اور تقریبا 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے جو ملک کی کل آبادی کا تقریبا 53 فیصد ہے، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والے خاندان اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ اہل صارفین کو کل خریداری پر 30فیصد رعایت ملے گی،یہ رعایت آٹا، گھی یا تیل اور دالوں پرملے گی، ان کا کہنا تھا کہ  کریانہ سٹور مالکان بھی اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

نیا پاکستان صحت کارڈ کا آغاز بھی خیبر پختونخوا سے ہونا صوبے کیلئے اعزاز ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجرا بھی خیبر پختونخوا سے ہوا ، اب نیا پاکستان کارڈ کا آغاز بھی یہاں سے ہو رہا ہے جو اس صوبے کیلئے اعزاز ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ تھی کہ 2013ء  سے 2018ء  تک پختونخوا میں سب زیادہ تیزی سے غربت میں کمی ہوئی، یہ صوبہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں پہلی بار 30 فیصد لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملی، غریبوں کے لیے کینسر کے علاج کا ہسپتال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں جنوری میں ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔بلوچستان کے وزیر اعلی نے بھی ہیلتھ انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہر خاندان کو علاج کے لیے 10 لاکھ روپے دیں گے۔ علاج کی سہولت دینا ہمیں فلاحی ریاست کی طرف لے کر جا رہا ہے۔

 

47 ارب 63 لاکھ کی سکالر شپس دے رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم طلبہ کو سکالر شپ کی مد میں 47 ارب 63 لاکھ روپے دے رہے ہیں، سکالرشپس میرٹ پر دی جائیں گی۔ آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے، ہمارا ملک بہت تیزی سے ترقی کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ دنیا کے اکثر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved