آج کورکمانڈر کانفرنس میں عسکری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کورکمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کور کمانڈرز نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی، اور ملک سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے کہا کہ تشدد پسندانہ اور دہشتگردانہ عناصرکیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزنے ملکی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. The participants reviewed global, regional & domestic security milieu. Expressing satisfaction over security measures along the borders, COAS emphasised on maintaining high vigil to guard against any threat. (1/4) pic.twitter.com/xDyhImVWGK
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا از حد ضروری ہے۔