صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکےکراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ملیر ، اسکیم 33 ، گلشن حدید ، سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔
پاکستان کے نیشنل سیسمک مانیٹرینگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بدھ کی رات 10 بجکر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کا مرکز کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔ مزید تفصیلات کے مطابق زلزلے کا طول البلد مشرق میں67.29 جبکہ عرض بلد شمال میں 25.17 تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی طور پر کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
Earthquake observed in #Karachi May Almighty Allah keep them safe All#Earthquake pic.twitter.com/mhDpFeoems
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) December 8, 2021