پاکستان کے ساتھ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ کل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1781 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔