پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 180 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔