شہباز شریف اور آصف علی زرداری پھر آمنے سامنے

9  دسمبر‬‮  2021

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق صدر پاکستان کے نوازشریف کے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے۔

انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آصف علی زرداری کا لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ کہ میاں صاحب نے گلی محلے کی صاحب سے حلقہ بندیاں کی ہوئی ہیں، ہم انہیں تبدیل کریں، ان کا مقابلہ کریں گے، یہ میرے دھرتی کے دشمن ہیں، جو پاکستان میں مرنا ہی نہیں چاہتا، انہیں یہاں کے مسائل سے کیا لگے؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved