اینٹی نارکوٹس فورس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے غیر ملکی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کاروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں جیوفیری نامی نائیجیرین باشندے کو گولڑہ موڑ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا، اور اس کے قبضے سے بھی 110 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔