الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

9  دسمبر‬‮  2021

پشاور سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

شوکت ترین کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کو اے این پی کے امیدوار شوکت امیر زادہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کراچی کے مستقل رہائشی ہیں، اور ان کا ووٹ غیر قانونی طور پر الیکشن سے چند روز قبل مردان منتقل کیا گیا، حالانکہ صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ووٹ منتقل کرنے پر پابندی عائد ہے۔

اس موقع پر شوکت ترین کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے ٹریبونل کو بتایا کہ سینیٹ کیلئےالیکشن کمیشن کا سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے، ٹریبونل کے جج جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شوکت امیر زادہ کی  اپیل خارج کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved