بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

9  دسمبر‬‮  2021

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی اور بڑھائی گئی قیمت دسمبر 2021ء کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت الٹی چھری سے عوام کو کاٹ رہی ہے، ہر ماہ بجلی کے بل عوام پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں۔عمران نیازی  تو کہتے تھے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے، اب نئے اور سستے پاکستان میں بجلی کیوں مہنگی کر دی گئی؟

انہوں نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے، اب عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ پیپلزپارٹی کل مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ، اور اس احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved