میکسیکو میں تارکین وطن کو لیجانے والے ٹرک کو حادثہ، 53 افراد ہلاک

10  دسمبر‬‮  2021

میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 53 تارکین وطن ہلاک اور58 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہےکہ میکسیکو میں یہ اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ ہے جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب تک ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان کا تعلق کس ملک سے تھا تاہم حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مہاجرین ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved