گوادرمیں ریاست مخالف تقریر کرنے پر بلوچ متحدہ محاذ کے صدر میر یوسف مستی گرفتار

10  دسمبر‬‮  2021

گوادر میں جاری احتجاجی دھرنے میں ریاست کے خلاف اشتعال انگیزتقریر کرنے پر بلوچ متحدہ محاذ (بی ایم ایم) کے صدر میر یوسف مستی خان کو  گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے یوسف مستی خان کو گوادر کی ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گرفتاری کے بعد انہیں سیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا، جس پر عدالت نے انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

لوچ رہنما دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے خلاف اشتعال انگیزتقریر کی جس کے بعد پولیس نے بی ایم ایم کے صدر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 121، 123-اے، 124-اے، 153، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 22 روز سے گوادر میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن دھرنے کی سربراہی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے میر یوسف مستی خان کی گوادر میں گرفتاری کی مذمت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved