گیس کی فراہمی پر حماد اظہرکا مفتاح اسماعیل کو منہ توڑ جواب

10  دسمبر‬‮  2021

گیس کے بحران پر مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسخت جملوں کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھی موسم سرما گیس فراہمی میں ناکام رہی، معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین گیس کی بات کرتے ہیں۔


وفاقی وزیر حماد اظہر کا جوابی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے۔
حماد اظہر کا مفتاح اسماعیل سے مخاطب ہو کر یہ کہنا ہے کہ آپ کے دور میں 50 فیصد کم ایل این جی آئی، فرنس آئل چار گنا زیادہ خرچ ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved