انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا

10  دسمبر‬‮  2021

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے بڑھا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے کم ہوا ہے۔

امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا ، 7ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 178 روپے پر جاپہنچا جبکہ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179 روپے20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کل انٹر بینک میں ڈالر 177 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، بڑھتا ہوا کرنٹ اکاونٹ اور تجارتی خسارہ ڈالر کی قیمت میں اضافے خاص وجہ بتائی جارہی ہیں، 7ماہ میں ڈالر 25  روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔انٹربینک میں کاروبار بندش پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 177 روپے 71 پیسے ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 179 روپے 90 پیسے ہے۔

 دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved