سعودی عرب پاکستان کوموخر ادائیگیوں پر ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کاتیل فراہم کرنے پہ رضامند

29  ستمبر‬‮  2021

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا، اس مقصد کیلئے سعودی حکام کے ساتھ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے جس کی تفصیلات دو سے تین روز میں آ جائیں گی۔

یاد رہے کہ 2019ء میں سعودی حکام کی جانب سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کیا گیا تھا اور گذشتہ سال دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں حائل پیچیدہ معاملات کی وجہ سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا عمل روک دیا گیا تھا۔ پھر رواں سال جون میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے باعث سعودی حکام نے یہ سہولت دوبارہ بحال کر دی تھی۔ معاہدے کے بعد سعودی حکومت پاکستان کو ایک سال کی موخر ادائیگی پر ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved