پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ،حکومت اگلے ہفتےمنی بجٹ لا رہی ہے، شوکت ترین

10  دسمبر‬‮  2021

وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ،حکومت منی بجٹ لا رہی ہے ۔

غیر ملکی اردو ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ اگلے ہفتے لا رہی ہے لیکن اس میں کھانے پینے کی اشیا پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم نہیں ہوگی ، اس لئے منی بجٹ سے اشیائے خور ونوش مہنگی نہیں ہوں گی۔شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ میں میک اپ کا سامان، کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت دیگر درآمدی آسائشی سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ہونے والی کچھ اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کی جائے گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد اب تک پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں تاہم آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved