عرب فوجی اتحاد کی یمن میں کاروائیاں، درجنوں دیہات حوثی باغیوں سے آزاد کرا لئے

10  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے رواں ہفتے مختلف کاروائیوں میں درجنوں دیہات حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑوا لئے ہیں، اتحاد نے حوثی باغیوں کے بھاری جانی اور مالی نقصان کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

یمن کے مغربی ساحل پر کاروائیوں میں عرب فوجی اتحاد نے گذشتہ روز مغربی صوبے تعز میں جبل قبنہ اور حدیجہ اور الطفیلی کے دیہات کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اتحاد نے مقبنہ ضلع کے شمال میں حوثیوں کی چیک پوائنٹ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

عرب اتحاد نے حوثیوں باغیوں کے خلاف کاروائی میں بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں ایرانی ملیشیاء کے درجنوں جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اور بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔ عرب اتحاد نے قبضے سے چھڑوائے گئے علاقوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ عرب فوجی اتحاد نے گذشتہ 2 روز کے دوران تعز صوبے کے ضلع مقبنہ میں بھی 9 دیہات حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ رواں ہفتے عرب اتحاد کی کاروائیوں میں 400 سے زائد حوثی باغی ہلاک جبکہ ان کء متعدد اسلحہ ڈپو تباہ کر دئیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved