ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں چالان تیار کر لیا، شہباز شریف، حمزہ شہبازمرکزی ملزم نامزد

11  دسمبر‬‮  2021

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی، ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بنکنگ کورٹ لاہور میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو مؤقف پیش کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کرلیا ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت بنکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پچھلے حکم کے تحت چالان تو یہاں بینکنگ کورٹ میں جمع ہونا تھا۔ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمارا اس عدالت پر اعتراض ہے کہ یہ کیس نہیں سن سکتی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اعتراض عدالت نے قانون کے مطابق حل کرنا ہے، آپ اپنے طور پر کیوں کہہ رہے ہیں یہ چالان ادھر نہیں جمع ہونا کسی اور عدالت میں جمع ہونا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ہم یہاں چالان آج ہی جمع کرا دیتے ہیں، 7 والیومز پر مشتمل عبوری چالان تیار ہے، مگر ایف آئی اے بورڈ نے چالان اسپیشل جج سینٹرل کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہمارے پاس چالان کی کاپی موجود ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چالان کی کاپی نہیں آج اصل چالان عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved