کابل انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں، حکومت کے تمام اختیارات امارت اسلامی کے پاس ہیں، طالبان

30  ستمبر‬‮  2021

ترجمان طالبان سہیل شاہین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں ہے، حکومت کے تمام انتظامات اور تمام اختیارات امارت اسلامی کے پاس ہیں، جو کہ افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے۔

 

یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوئٹرز لینڈ سے اشرف غنی حکومت کا عملہ برطرف کئے جانے کے بعد عملے کے عہدیداروں نے یہ بیان دیا کہ وہی عوام کے اصل نمائندے ہیں،  اشرف غنی کی حکومت ہی آئینی حکومت ہے جوووٹ لے کر آئی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق ان عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کوئی بھی حکومت ان کی جگہ نہیں لے سکتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved