وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو ایئر ایمبولینس کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے بروقت رسپانس میں مدد ملے گی اور موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب جنوبی ایشیا کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ایئر ایمبولینس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہوگی، سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔
ڈی جی ریسکیو سروسز پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ایپلی کیشن کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔
پنجاب حکومت کا ایمرجنسی سروسز کی تیز رفتار فراہمی کے لئے ایک اور بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا
ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کو بروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی- pic.twitter.com/MFf2COVohJ— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) December 11, 2021