وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں ہو گی اور کرپشن کرنے والے سن لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ میانوالی کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے پانچ مکمل ہوں گے میانوالی میں اتنی ترقی ہوگی کہ کسی دور میں نہیں ہوئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں کہ ان کے لیے کام کریں گے۔
کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اس کے باوجود پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل صورتحال ہے تاہم 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی ختم ہو گی۔ کم آمدنی والوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ آزاد ہو کر بھی ہمیں غلامی کرنی پڑی اور ہم اپنے آزاد فیصلے نہیں کر سکتے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
سب سے زیادہ پیسہ ہم نوجوانوں کی تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں
وزیر اعظم نے ریلیف منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احساس راشن پروگرام اور کامیاب نوجوان پروگرام کا ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کو راشن پر ریلیف ، بلاسود قرضے اور صحت کارڈ کی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسہ ہم نوجوانوں کی تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں، حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالر شپ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام گروپوں سے مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں گے،لیکن کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کریں گے، اور میری حکومت ان کو کبھی این آر او نہیں دے گی۔