قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری تین روزہ دورہ پر یونان کے درالحکومت ایتھنز پہنچ گئے ہیں ، ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کے اکابرین میاں صغیر احمد کرنانہ ، اعجاز احمد پیارا ، چوہدری شبیر ، چوہدری مدثر خادم اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔ایتھنز ائیر پورٹ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جو سابقہ حکومتوں نے نہیں دیا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بہت جلد اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی بھی دی جائے گی ، مسئلہ کشمیر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری میں اجاگر کیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہیں کرتا اور کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سماجی اوراخلاقی مدد جاری رکھے گا ، پاکستان کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت اگر مخلص ہے تو ہم امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں لیکن کسی کو بھی ہماری امن و استحکام کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کے اچھے امیج کو اجاگر کیا ہے اور سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنایا ہے۔
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سماجی اوراخلاقی مدد جاری رکھے گا، قاسم خان سوری
11
دسمبر 2021