سندھ کا نیا بلدیاتی نظام بدترین ہے، اداروں کو بااختیار بنانا ہو گا، اسد عمر

11  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا۔

کراچی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایم کیو ایم کی کثیر الجماعتی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے، لیکن صوبوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے گئے، سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام بد ترین ہے، ہم اور ایم کیو ایم اس قانون کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرچکے ہیں، خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام نسبتا بہتر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ سندھ میں رہتے ہیں تو بنیادی حکومت کی بے اختیاری آپ کا بھی مسئلہ ہے، آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق اختیارات منتقل نہیں کریں گے تو معاملہ حل نہیں ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ اداروں کو بااختیار بنائے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اس لیے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس ایشو کو اٹھانا چاہئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved